کووِڈ-19۔صحت اور حفاظت کے اقدامات

​جبکہ امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا(آئی آر بی)، بذاتِ خود موجود ہونے والی سماعتوں کا انعقاد شروع کرتا ہے، سماعت کے کمرے میں شریک افراد ، ملازمین اور ملاقاتیوں کے تحفظ کے لئے کووِڈ-19 سے متعلق صحت اور سلامتی کے اہم اقدامات عمل میں لائےگئے ہیں۔

آپ کی سماعت سے پہلے: آئی آر بی کے سامنے پیش ہونے والے تمام فریقوں کے لئے ضروری ہو گا کہ وہ ایکسیلف اسیسمنٹ (خود تشخیصی) سوالنامہ مکمل کریں، پہلی بار جب انہیں حاضر ہونے کا نوٹس (نوٹس ٹو اپیئر) وصول ہو اور پھر دوبارہ جب وہ آئی آر بی کے دفتروں پر پہنچیں۔ اس سے مندرجہ ذیل کا اندازہ ہو گا:

  • آیا آپ یا آپ کے ساتھ رہنے والا کوئی شخص کوئی بھی علامت ظاہر کرتا ہے یا
  • ​ آیا آپ کسی ایسے شخص سے رابطے میں رہے ہیں جسے حال ہی میں کووِڈ-19کی تشخیص ہوئی ہے

اگر آپ اپنی ذاتی طورپر موجودگی والی سماعت کے 2 ہفتوں کے اندر کووِڈ-19کےٹیسٹ میں مثبت قراردیئے جاتے ہیں تو، براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ مقامی صحت عامہ (پبلک ہیلتھ) کے اہلکاروں کو مطلع کر دیں کہ آپ نے امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ (آئی آر بی)(IRB) کا دورہ کیا تھا۔

صحت عامہ (پبلک ہیلتھ) کے اہلکاروں کوآپ کے آئی آر بی (IRB) جانے کی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

جب آپ اپنی سماعت پر پہنچیں تو کیا توقع کریں

آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنے نوٹس ٹُو اپیئر میں درج آغاز کے وقت سے 30 منٹ قبل پہنچیں ۔

جب آپ پہنچیں گے تو ، جسمانی دوری کے اقدامات درعمل ہوں گے:

  • تمام عوامی جگہوں پرغیر طبی ماسک پہننا ضروری ہے اور طلب کرنے پر وہ فراہم کیئے جائیں گے۔ اگر آپ ماسک پہننے سے مستثنیٰ ہیں (نیچے دی گئی استثناٰ کی فہرست ملاحظہ کریں) ، براہ کرم اپنی سماعت میں حاضر ہونے سے پہلے اپنے علاقے میں قابلِ اطلاق ڈویژن سے رابطہ کریں تاکہ مناسب انتظامات پہلے ہی کیے جاسکیں۔
  • اپنے اور وہاں موجود دیگر اشخاص کے درمیان ہمیشہ 2 میٹر (6 فٹ) جسمانی فاصلہ رکھیں۔
  • فرشی دشاتمک نشانات، دیوار کے نشانات، اور آئی آر بی(IRB) کے ملازمین اور سکیورٹی گارڈز کے ذریعہ آپ کو فراہم کردہ کسی بھی ہدایات پر عمل کریں۔
  • تمام عوامی مقامات دن بھر کثرت سے جراثیم کش کئے جائیں گے۔.

پہنچنے پر تمام ملاقاتیوں سے کہا جائے گا کہ وہ ایک سیلف اسیسمنٹ (خود تشخیصی) سوالنامہ مکمل کریں۔

وہ لوگ جو ماسک پہننے یا چہرے کو ڈھانپنے کی چیز پہننے سے مستثنیٰ ہیں

  • 2 سال سے کم عمر کے بچے
  • وہ افراد جنہیں کسی طبی حالت کے حامل ہونے کی وجہ سے ماسک پہننا مشکل ہے۔ اس میں شامل ہوسکتا ہے لیکن ان تک محدود نہیں ہے:
    • طبی حالت، دماغی صحت کی بیماری، عقل و فہم سے متعلق بیماری یا ایسی معذوری جس کی وجہ سے ماسک یا چہرے کو ڈھانپنے میں سے رکاوٹ آتی ہے۔
    • ایسی طبی بیماری جس کی وجہ سےسانس لینےمیں دشواری ہوتی ہے۔
    • وہ افراد جو سماعت کی قابلیت سے محروم ہیں یا جو ایک سماعت سے محروم شخص سے بات چیت کر رہے ہیں ، اور جہاں مواصلت کے لئے منہ کو دیکھ پانا ضروری ہے۔
  • وہ افراد جو مدد کے بغیر ماسک لگانے یا اسے ہٹانے سے قاصر ہیں۔
  • کینیڈین ہیومن رائٹس ایکٹ کے مطابق موافقت کے طلب افراد کو۔

عمارت میں داخل ہونا

  • لفٹوں یا سماعت کے کمرے کی طرف جاتے وقت راستے کی تمام ہدایتوں پر عمل کریں۔
 

لفٹ

  • حفاظتی اقدامات، جیسےلوگوں کی تعداد کو محدود کرنا، درعمل ہوں گے۔ براہ کرم لفٹوں کے استعمال سے متعلق تمام اشاروں اور ہدایات پر عمل کریں۔
  • ہر ایک کی حفاظت کے لئے لفٹوں کو باقاعدگی سے جراثیم کش کیا جائے گا۔

 

منزل کے لابی ، دالان اور انتظار کے کمرے

  • جب آپ اپنی سماعت کے مقام پر پہنچ جائیں تو آپ کو صف بندی کرنے اور اپنی شناخت پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  • صحت سے متعلق سوالنامے کو مکمل کرنے کے بعد سیکیورٹی گارڈ آپ سے اپنے ہاتھوں کو جراثیم کش کرنے کے لئے کہے گا۔ اس کے علاوہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کوغیر رابطہ انفرا ریڈ کیمرا کے ذریعہ مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔
  • اگر آپ مختصر ترین سیکیورٹی اسکریننگ کی ضروریات پر پورا نہیں اترتے ہیں یا اگر انفرا ریڈ کیمرا کے ذریعے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ کا جسمانی درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے تو آپ کی سماعت دوبارہ شیڈول کی جا سکتی ہے۔
  • سیکیورٹی گارڈ آپ کو ساتھ لے کرجا سکتا ہے یا رجسٹریشن ڈیسک اور / یا سماعت کے کمرے کی سمت فراہم کرسکتا ہے۔ ہدایتی فرشی نشان کی پیروی کرنا اور جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنا یاد رکھیں۔ دستاویزات کی فراہمی یا تکمیل کرتے وقت رجسٹریشن ڈیسک ملازمین کے ذریعہ فراہم کردہ تمام ہدایات پر عمل کریں۔
 

سماعت کے کمرے

  • اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں کے تجربے اور نتائج کے متعلق ردِّعمل کی بنیاد پر، آئی آر بی دوبارہ وکلاء اور دعویداروں کے ساتھ ساتھ، ممبران اور مترجم کی ایک ہی کمرے میں بذاتِ خود موجودگی میں سماعتوں کا آغاز کر رہا ہے۔ کچھ سماعتیں جہاں شرکاء کی تعداد زیادہ ہے ، سماعت کے دو الگ الگ کمروں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ چلائی جا سکتی ہے ۔
  • پیر ، 14 ستمبر سے شروع کر کے، سماعت کے کمروں میں ہر وقت، مستثنیات کے علاوہ، غیر طبّی ماسک پہنے رہنا ضروری ہے، بشمول گواہی دینے یا گذارشات پیش کرتے وقت ۔ مستثنیٰ ہونے کے خواہشمند افراد صدر ممبر کے سامنے اپنی درخواست پیش کریں۔
  • آپ کی سماعت شروع ہونے سے پہلے اورآپ کے جانے کے بعد دوبارہ سماعت کے کمرے جراثیم کش کئے جاتے ہیں۔
  • سیکیورٹی گارڈ آپ کو سماعت کے کمرے میں لے جائے گا اور آپ کو اپنی نشست پر پہنچنے میں رہنمائی کرے گا۔
  • سماعت کے کمرے کے اندر دوری کے اقدامات موجود ہیں۔ سماعت کے تمام کمروں میں پلیکسی گلاس کی رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔ سماعت کے کمروں میں موجود آڈیو آلات کو بہتر ریکارڈنگ کی غرض سے دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے۔ صاف اور اونچی آواز میں بولیں تاکہ فیصلہ ساز آپ کو اسکرینوں کے آر پار سن سکے۔
  • صدارت کرنے والے ممبر کی صوابدید پر، سماعت میں حصہ لینے والے افراد سے عارضی طور پر ماسک ہٹانے کے لئے کہا جاسکتا ہے – مثال کے طور پر، آڈیو کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے – تاکہ مکمل اور مناسب سماعت کو یقینی بنایا جاسکے۔
  • سماعت کے کمرے میں داخل ہونے اور وہاں سے جاتے وقت براہ کرم اپنے ہاتھوں کو جراثیم کش کریں۔ داخلی راستوں اور میز پر ہینڈ سینیٹائزر ڈسپینسرز دستیاب ہوں گے۔
  • سماعت مکمل ہونے کے بعد ، سیکیورٹی گارڈ آپ کو سماعت کے کمرے سے باہر نکلنے اور دشاتمک نشانات پر عمل کرکے عمارت کو جلد سے جلد چھوڑنے کو کہے گا اور آپ کا فرض ہے کہ آپ ماسک پہنے رہنے کو یقینی بنائیں۔
 

عوامی واش رُومز اور پانی پینے کے فوارے

  • بہ یک وقت واش روم استعمال کرنے والے افراد کی تعداد محدود ہوگی۔ تمام نشانات اور ہدایات پر عمل کریں۔
  • براہ کرم اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے کم سے کم 20 سیکنڈ تک اکثر بار دھونے کو یقینی بنائیں، خاص طور پر واش روم کے استعمال کے بعد۔
  • استعمال کے لئے پانی پینے کے فوارے اور ڈسپوزیبل (یک وقتی استعمال کے بعد پھینک دیئے جانے والے) پیالے دستیاب ہوں گے اور باقائدگی سے ان کو جراثیم کش کیا جائے گا۔ اگر آپ آرام دہ محسوس نہ کریں تو، اپنی پانی کی بوتل خود ساتھ لے کر آئیں۔